ریتڑہ(نامہ نگار) چند شر پسنداور بلیک میلر عناصر ویٹرنری ڈاکٹر شفقت حمید کے خلاف من گھڑت اور حقائق کے منافی خبریں شائع کروا رہے ہیں۔ایسی خبروں کا حقیقت سے دور دور تک تعلق نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق ناظم یونین کونسل مورجھنگی سردار انور خان ملکانی، نانا محمد عارف ملکانی، تحصیل کوآرڈینیٹر مسلم لیگ (ن)، سابق کونسلر محمد اشرف بگا، سابق ممبر غلام شبیرخان قیصرانی ودیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شفقت حمید انتہائی ایماندار اور محنتی انسان ہیں۔ہر ماہ باقائدگی کے ساتھ ویکسین اور منہ کھر اور دوسری بیماریوں کی ادویات ہر غریب و امیر کو بلا تفریق مہیا کی جاتی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں