ریتڑہ (نامہ نگار) غلام مبشر میکن ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کے حکم پر مرکزی مسجد عثمانیہ عید گاہ ریتڑہ میں بعد نماز جمعۃ المبارک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ایس ایچ او ریتڑہ چوہدری عبدالرشید رانجھا نے کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیش نظر حکام بالا نے تمام ایس ایچ اوز کو کھلی کچہری کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں نئے قوانین کے بارے میں ایس ایچ او نے بتایا ہے کہ اگر کوئی مالک مکان اپنا کرایے پر دے تو مقامی انتظامیہ کو 72گھنٹے کے اندر آگاہ کرے گا بصورت دیگر مالک مالک کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اگر کوئی علاقہ میں مشکوک افراد دیکھے تو فوراً متعلقہ تھانہکو اطلاع کرے اور شرکاء کھلی کچہری نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر شرکاء کھلی کچہری نے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے بارے میں ایس ایچ او کو آگاہ کیا اس موقع پر سیکورٹی کانسٹیبل فیض محمد بھی ایس ایچ او کے ہمراہ تھے ۔ آخر میں قاری محمد اسلم خطیب مرکزی مسجد عثمانیہ عید گاہ ریتڑہ نے دعا فرمائی۔

ایک تبصرہ شائع کریں