ریتڑہ میں پولیس گردی عروج پر، اتھرے اے ایس آئی نے محرر تھانہ ریتڑہ اور کانسٹیبل کے ساتھ مل کررشتہ داروں سے ملنے کیلئے آنے والے نوجوان کو بیوی بچوں کے سامنے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ریتڑہ (نامہ نگار)ریتڑہ میں پولیس گردی عروج پر، اتھرے اے ایس آئی نے محرر تھانہ ریتڑہ اور کانسٹیبل کے ساتھ مل کررشتہ داروں سے ملنے کیلئے آنے والے نوجوان کو بیوی بچوں کے سامنے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔معززین علاقہ کے احتجاج کے باوجود آٹھ گھنٹے تک یرغمال بنا کر رکھا۔معززین کی اپیل پر ایس ایچ اوکی مداخلت پر جان بخشی ہوئی۔ریتڑہ کے رہائشی مستری عبدالغفارودیگر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ اس کا بہنوئی ظفر چوک منڈا سے اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ ٹیکسی پر رشتہ داروں سے ملنے ریتڑہ آرہا تھا کہ اڈا ریتڑہ پر کسی کام سے گاڑی رکوائی اور نیچے اتراتوپولیس تھانہ ریتڑہ کے اہلکاروں اے ایس آئی واحد بخش اور سپاہی عصیم نے اسے گریبان سے پکڑ لیا اور گھسیٹ کر موٹر سائیکل پر ڈالا اور تھانے لے آئے۔ جہاں محرر صادق حسین سے مل کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور ماں بہن کی گالیاں بھی نکالیں۔ معززین علاقہ کے اکھٹے ہونے اور مذکورہ نوجوان کی مکمل صفائی دینے کے باوجود آٹھ گھنٹے تک یر غمال بنا کے رکھا اور مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ انہوں نے بتایا کہ اے ایس آئی واحد بخش معززین علاقہ کے سامنے بڑہکیں بھی مارتا رہا اور انہیں بھی سبق سکھانے کی دھمکیاں دیتا رہا۔ بعد ازاں معززین علاقہ کے شدید احتجاج پر ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ نے مداخلت کرکے نوجوان کی جان بخشی کروائی۔ معززین علاقہ عبدالغفار، عبدالستار، غلام مصطفیٰ ودیگر نے اے ایس آئی واحد بخش، محرر صادق حسین اور کنسٹیبل عصیم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

0/Post a Comment/Comments