عوام کی مشکلات کا حل اولین ترجیح ہے۔اربوں روپے کے میگا پروجیکٹس پایہء تکمیل کو پہنچ چکے ہیں:سردار امجد فاروق خان کھوسہ

  ریتڑہ(نامہ نگار)عوام کی مشکلات کا حل اولین ترجیح ہے۔اربوں روپے کے میگا پروجیکٹس پایہء تکمیل کو پہنچ چکے ہیں۔جبکہ متعدد دیگر منصوبے زیر تکمیل ہیں۔پل کی ریکارڈ مدت میں تکمیل لائق تحسین ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی سردار امجد فاروق خان کھوسہ نے بیٹ اشرف میں دریائے سندھ پر نوتعمیر شدہ پل کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایکسیئن پروونشنل ہائی وے اتھارٹی ڈیرہ سید شفقت حسین بخاری،پیر بشیر جعفر، سردار عبدالغفار خان ماکلی،منصور ملک، خواجہ خضر محمود، سردار نذر حسین کلاچی،غلام شبیر خان ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔سردار امجد فاروق خان کھوسہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحصیل تونسہ کے دور افتادہ علاقوں کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ان مشکلات کا حل ان کی اولین ترجیح ہے۔اس مقصد کیلئے انہوں نے بیٹ اشرف اور کچے کے علاقہ کی عوام کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے پانچ کروڑ سے زائد مالیت کے اس منصوبہ کی منظوری لی۔جو اب شرمندہء تعبیر ہو چکا ہے اورپل کو عوام کی سہولت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے مشکلات کے باوجود منصوبہ کی ریکارد مدت میں تکمیل پر سید شفقت حسین بخاری اور ڈان کنسٹرکشن کمپنی کے روح رواں غلام شبیر خان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی مشکل منصوبہ تھا ۔جس کی تکمیل کیلئے ان شخصیات نے انتہائی لگن اور محنت سے کا کیا جو قابل تحسین ہے۔قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید شفقت حسین بخاری نے افتتاحی تقریب میں شرکت پر سردار امجد فاروق کھوسہ اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔تقریب سے پیر بشیر جعفر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔پروگرام کی کمپیئرنگ معروف سرائیکی کمپیئر اور ٹی وی میزبان عارف ملغانی نے کی۔




0/Post a Comment/Comments