پرائیویٹ پرائمری سکولوں کو پنجاب ایجوکیشن کے فاس پروگرام میں شامل کیا جائے:سنی اتحاد کونسل کے تحصیل صدر حافظ محمد زین فریدی

ریتڑہ (نامہ نگار)پرائیویٹ تعلیمی ادارے شرح خواندگی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو مزید سہولیات دے اور پرائیویٹ پرائمری سکولوں کو پنجاب ایجوکیشن کے فاس پروگرام میں شامل کیا جائے ان خیالات کا اظہار سنی اتحاد کونسل کے تحصیل صدر حافظ محمد زین فریدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت 2002 ؁ ء سے سکولوں کو فاس پروگرام کے ساتھ الحاق کیا جارہا ہے مگر بدقسمتی سے جب بھی کوئی عوامی منصوبہ شروع کیا جاتا ہے تو جنوبی پنجاب کی آخری تحصیل میں جب وہ منصوبہ پہنچتا ہے تو اس سے تحصیل تونسہ کے لوگ استفادہ حاصل نہیں کر سکتے یا پھر اس منصوبے میں اتنی پیچیدگیاں پیدا کی جاتی ہیں کہ وہ ان کی سکت سے دور ہوتا ہے اسی طرح جب پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ساتھ پرائیویٹ سکولوں کو منسلک کیا گیا تو ضلع ڈیرہ غازیخان کی باری 2009 ؁ء کے بعد آئی اس سے قبل پورے پنجاب میں پرائمری سکولوں کو PEFکے ساتھ الحاق کیا گیا مگر بدقسمتی سے ضلع ڈیرہ غازیخان میں صرف ایک بار پرائمری سکولوں سے درخواستیں وصول کی گئیں مگر پھر مسلسل مڈل سکولوں سے درخواستیں موصول کی گئیں جوکہ پرائمری سکولوں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے جبکہ پنجاب کے دوسرے اضلاع سے سینکڑوں پرائیویٹ پرائمری سکولوں کا الحاق ہوچکا ہے صرف ضلع ڈیرہ غازیخان کے ساتھ استحصال کیا جارہا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو پسماندگی کے خاتمہ کی دعویدار حکومت کی کارکردگی سامنے آگئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پرائیویٹ پرائمری سکول بند ہونا شروع ہوگئے ہیں حالانکہ پنجاب حکومت کو پرائمری سکولوں کی طرف توجہ دینی چاہیے تھی تاکہ علاقے پسماندگی کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے انہوں نے چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل تونسہ شریف میں پرائمری سکولوں کو پنجاب ایجوکیشن کے فاس پروگرام کے ساتھ الحاق کیا جائے تاکہ پرائمری لیول کے غریب طلباء بھی اس سے استفادہ حاصل کر سکیں ۔

0/Post a Comment/Comments