ریتڑہ (نامہ نگار)ریتڑہ و گردو نواح میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ معمول بن گئی۔گرمی کی شدت اور پانی کی کمی نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں۔ میپکو اہلکاروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔میپکو چیف ،وزیر پانی و بجلی اور وزیراعظم نوٹس لیں۔صارفین سردار محمد عارف خان، سمیع اللہ خان، محمد سلیم خان، فیض محمد،محمد حنیف خان ودیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میپکو اہلکاروں نے ٹبی، ریتڑہ فیڈر پر خصوصاََ ریتڑہ و گردونواح میں طویل لوڈشیدنگ کو معمول بنا لیا ہے۔جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 سے 18 گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔شدید گرمی میں پانی کے قلت ہو جانے سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں۔انہوں نے میپکو چیف ،وزیر پانی و بجلی اور وزیراعظم پاکستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں